حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر حاجی آباد کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین ابراہیم شریفی نے اس شہر میں نمازِ جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ماہِ مبارک ذی الحجہ کا پہلا دن حضرت علی علیہ السلام اور حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا جیسے آسمانی جوڑے اور الہی خاندان کی تشکیل کا یادگار اور مبارک دن ہے۔
حجت الاسلام و المسلمین ابراہیم شریفی نے مزید کہا: قرآنی آیات اور ائمہ معصومین علیہم السلام کے بیانات کے مطابق بیوی کے انتخاب کا معیار "اسلامی اقدار پر ایمان اور ان پر عمل" میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا: آج کے دور میں لوگ مادی وسائل اور جمالیات کو خوشبختی کا معیار قرار دیتے ہیں لیکن امام علی علیہ السلام اور حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت اور زندگی میں تمام مرد و خواتین کے لئے نمونہ ہے۔